گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری ایمرجنسی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیاء کی زیرِ نگرانی 06ستمبریومِ دفاع اور یومِ شہداء بھر پور طریقے سے منایا۔اس سلسلے میں ریسکیو گوجرانوالہ کے مرکزی دفتر میں شہدائِ پاکستان اور ریسکیو کے درجات کی بلندی اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔