شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) گراں فروشی کے بڑھتے رجحان نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کررکھا ہے اور اشیاء خور و نوش و روز مرہ کے استعمال کی دیگر اشیاء کے نرخوں میں از خود اضافہ کرنے والے تاجروں و دکانداروں کے خلاف کارروائیاں نہ ہو نے سے عوام کا مسلسل استحصال ہورہا ہے۔