شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک وقوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ، معصو م لوگوں کوبسوں سے اتارکرنشاندہی کرکے شہید کیا گیا، ظالموں سے اس ظلم کا بدلہ ہر حال میں لیا جائے، قوم کے ساتھ ظلم کر نے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی اور ملک کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔
دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں:چوہدری طاہر مجید
Sep 07, 2024