معاشی پالیسیوں سے دن بدن مہنگائی کم ہورہی ہے:اشرف رسول

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے حکومت کی معا شی پالیسیوں کے باعث دن بدن مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی چند دنوںتک نما یا ں کمی کی خوشخبری قوم کو سنائی جائے گی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مزاحمت بدمعاشی اور تشدد کی سیاست کی ہے یہ غنڈہ گردی کرکے حکومت پر قابض ہونے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن