شیخوپورہ( نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری شاہد عمران مارتھ نے ضلع کونسل ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 6 ستمبر پاکستانی پرچم اور قوم کی سربلندی کا دن ہے۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں محمد جمیل، میاں محمد نذیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری علی احمد سیان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحیدو دیگر نے شرکت کی۔