رحیم یار خان موٹر وے ایم فائیو پر مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی ،مسافرمحفوظ رہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق اقبال آباد انٹرچینج کے کچھ ہی فاصلے پر ملتان ٹول پلازہ کے قریب المکہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی بس کے عملے نے فوری طور پر موٹر وے ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی تو ڈیوٹی پر بیٹ 27 کے متعلقہ موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ کر تمام مسافروں کو بچا کر آگ پر قابو پا لیا آتشزدگی سے بس جل کرتباہ ہوگئی ، بس میں 40 مسافر سوار تھے جو کراچی سے بہاولنگر جا رہے تھے، موٹر وے پولیس نے تمام مسافروں کو دوسری بس سے ذریعے بھیج دیا گیا۔