عمران خان نے پارلیمانی اور سیاسی امور کو الگ کر دیا، سلمان اکرم راجہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سٹرکچر کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے، سابق وزیراعظم نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے،عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کر دی اور انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا،سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رﺅف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائیگا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رﺅف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا۔  روف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراءاور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیاتھا۔ بیرسٹر گوہر چیئرمین ، عمر ایوب کے سیکرٹری جنرل کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیاتھا۔انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدر منتخب ہوئے تھے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چاردرخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کوپارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیاتھا، عمر ایوب کو پارٹی اجلاس میں سیکریٹری جنرل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ پارلیمانی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کراوئی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے تمام قائدین نے متفقہ طور پر عمر ایوب کے جنرل سیکرٹری رہنے پر آمدگی کا اظہار کیا تھا۔بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر کے سپیکر آفس میں نام جمع کرادیا تھا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا تھا۔لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایاتھا۔ اس موقع صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن