انٹرنیٹ سروس کب ٹھیک ہوگی،وزارت آئی ٹی نے حتمی تاریخ دیدی

Sep 07, 2024 | 15:03

 ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب ٹھیک ہوگی ،وزارت آئی ٹی نے انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو ٹھیک کرنے کی حتمی تاریخ دیدی، یہ اعلان قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے تحر یری جواب میں کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی نے فروری 2021 سے اب تک انٹرنیٹ سروس میں خرابیوں سے متعلق تحریری جواب جمع کروادیاگیا،ایوان کو بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک ٹھیجائے گا۔ 

31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیاجبکہ فروری 2024، اپریل 2023، نومبر 2022، فروری 2022 اور فروری 2021 کی خرابیوں کو چند گھنٹے میں حل کر لیا گیا۔17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاﺅ ہوا۔ کٹاﺅ کے باعث 1500جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خرابی کا سامنا تھا۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، اسلام آباد،کراچی ،پشاور،کوئٹہ،ملتان،فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل ایپس متاثر ہو رہی ہیں تھیں اور ڈاﺅن لوڈنگ کی رفتار بھی سست ہو گئی تھی۔ موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ یہاں تک کہ ڈا?ﺅ لوڈنگ سپیڈ بھی نہ ہونے کے برابر تھی جس سے صارفین شدید پریشان تھے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی سپیڈ مسلسل کم تھی خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار تھے۔متعدد مرتبہ آڈیو میسجز تک ڈاون لوڈ نہیں ہورہے۔انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن سواری سمیت کاروبار کی لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا تھا۔ صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں اوراسے آزادی اظہار کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے تھے۔ شہریوں کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بندکرنے کی بجائے شہری آزادی کو اہمیت دی جائے کیونکہ اس سے نہ صرف رابطوں میں شدید دشواری کاسامنا تھا بلکہ انٹرنیٹ بندش عالمی سطح پرحکومت کی بدنامی کابھی باعث تھا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے بار بار رابطے کے باوجود بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیاگیاتھا۔اس سلسلے میں حکام موبائل کمپینز کے مطابق سوشل میڈیا سروسز میں خلل موبائل کمپینز کا مسئلہ نہیں جبکہ پی ٹی اے معاملے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں تھے

مزیدخبریں