نیب ترامیم فیصلہ ،عمران خان نے 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بریت کی رعایت مانگ لی

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کے فیصلے کے بعد 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بریت کی رعایت مانگ لی،عمران خان نے اپنے وکلا کے ذریعے نیب کورٹ میں بریت کی پہلی درخواست دائر کر دی،راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ 

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں ہے، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے۔ عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔نیب وکلا نے عمران خان کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہی عدالت ریفرنس کی سماعت کر سکتی ہے جو عدالتی دائرہ اختیار میں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس متاثر نہیں ہوتا۔ وکلائے صفائی کو پہلے دائرہ اختیار چیلنج کرنا چاہیے تھا وہ درخواست بریت پر آگئے اگر عدالت اس ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتی تو بری کیسے کر سکتی ہے۔ بریت سے قبل تو دائرہ اختیار کا تعین ہونا چاہیے۔وکلاءصفائی نے کہا کہ اس ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست بریت پہلے ہی دائر ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو بشری بی بی کی درخواست بریت کے ساتھ منسلک کر دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر درخواست بریت پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں تھیں۔وفاقی حکومت سمیت دیگر متاثرین کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاتھا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ 0-5 سے سنایا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 5 صفر سے سناتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیںتھیں۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایاتھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیاتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ثابت نہیں کرسکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ثابت نہیں کر سکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے فیصلہ پڑھ کر سنایاتھا

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...