پی ٹی آئی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے جرائم پیشہ افراد کیلئے ملک کی سرحدیں کھولیں:اسحاق ڈار

Sep 07, 2024 | 16:47

 نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے جرائم پیشہ افراد کے لئے ملک کی سرحدیں کھولیں۔لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کے لئے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض پروگرام کے لئے  ہونے والے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔نائب وزیر وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کالعدم  ٹی ٹی پی کے جرائم پیشہ افراد کے لئے سرحدیں کھول دیں۔اسحا ق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کر دیا، پوری کوشش کر رہے ہیں، قومی ایئر لائن جلد بحال ہو گی۔

مزیدخبریں