سینٹ کے اجلاس میں ایچ ای سی کی تحلیل کے حوالے سے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کے چیئرمین، وائس چانسلر کے ہمراہ آئے تھے انہیں بتایا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی کا کردار محدود ہو گیا ہے کیونکہ آئین کے تحت سٹینڈرڈ آف ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد کسی مہم جوئی کی ضرورت نہیں ۔ کچھ مفاد پرست لوگ اس مسئلے کو اپنے مفاد کے لیے استمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی طلبا کوسکالرشپ نہیں دے رہا بلکہ یہ فنڈز وفاقی حکومت فراہم کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت یونیورسٹیاں صوبوں کی ذمہ داری ہیں اور انکو بجٹ بھی صوبے ہی فراہم کریں گے۔ رضا ربانی نے بتایا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا کام سنٹیڈرڈ آف ہائیرایجوکیشن کمیشن ہی کرے گا ۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت یونیورسٹیاں صوبوں کی ذمہ داری ہیں اور انکو بجٹ بھی صوبے ہی فراہم کریں گے۔ رضا ربانی نے بتایا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا کام سنٹیڈرڈ آف ہائیرایجوکیشن کمیشن ہی کرے گا ۔