پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے )پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے پیرس کے نواحی علاقے لا کورنو میں یومِ قراردادِ پاکستان کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیاجس میں فرانس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی کمیونٹی کے قومی دن کے پروگرام میں فرانس گورنمنٹ کے نمائندوں موسیو Gilles Poux مئےر (لا کورنو) اورسابق منسٹر مادام ماری جارج بوفے نے شرکت کی ۔ ادارہ منہاج القرآن کے وومن ونگ کی طرف سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک میلے کا اہتمام کیا بھی کیا گیا ۔ اپنے خطاب میں فرنچ معزز مہمانوں نے اس پروگرام میں خواتین کی اتنی کثیر تعداد اور انکی طرف سے اتنا رنگا رنگ پروگرام اور میلہ آرگنائیز کرنے پر انکو مبارکباددی اور فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مثبت سوچ اور کاوشوں کو سراہا ، اس پروگرام سے پاکستانی کمیونٹی اور مسلمانوں کے بارے میں پایا جانے والا منفی تاثر بڑی حد تک زائل ہوا۔اس پروگرام میںفرانس کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد خاص طور پر خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی۔اس موقع پر مختلف قسم کے رنگا رنگ سٹال سجائے گئے اور کھانے پینے کاانتظام بھی کیا گیا،فرنچ مہمانوں نے تمام سٹالوں کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کی خصوصی تعریف کی اور پاکستانی کھانوں سے فرنچ اور پاکستانی شرکاءمحظوظ ہوئے