سیاچن گلیشیئرمیں پاک فوج کی سب سے اونچی چوکی پر برفانی تودہ گرنے سے کرنل سمیت دبنے والےایک سو پینتیس جوانوں کی تلاش کا کام جاری ہے

Apr 08, 2012 | 16:35

سفیر یاؤ جنگ
ہفتے کی صبح سیاچن میں برفانی تودہ گرنے کے باعث دبنے والے پاک فوج کے جوانوں کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے ۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور کھوجی کتے بھی سرچ آپریشن میں شریک ہیں جبکہ اب تک متعدد لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں۔ دوسری جانب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دبے ہوئے جوانوں کے زندہ بچنے کی امیدیں بھی دم توڑتی جارہی ہیں جبکہ آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر کرنل سمیت دبنے والے تمام اہلکاروں کے نام جاری کردیئے ہیں۔ ادھر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینےکے لئے خود سیاچن پہنچ گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشینری، ہیلی کاپٹرز اورکھوجی کتوں کے ساتھ ساتھ انجینیئرنگ اورطبی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور سڑک نہ ہونے کے باعث جوانوں کو جائے حادثہ کے قریبی علاقوں میں اتارا جا رہا ہےتاہم خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میںمشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں