آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا،مالا کنڈ،ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

Apr 08, 2012 | 17:41

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالا کنڈ اور ہزار ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا البتہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ اسلام آباد میں تینتیس، لاہور چونتیس،کوئٹہ اٹھائیس، مظفر آباد تینتیس، ملتان چھتیس، کراچی چھتیس، پشاور تینتیس، گلگت اٹھائیس، مری بائیس اور فیصل آباد میں تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں