”ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے “

لاہور (نامہ نگار) ڈائریکٹرجنرل پنجاب اےمرجنسی سروس رےسکےو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیرنے ورلڈہیلتھ ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات سے بچاﺅ کے لئے م¶ثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ کیونکہ زیادہ تر ان حادثات میں معاشرے میں خاندانوں کی کفالت کرنے والے نوجوان ہی اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2020 تک اموات اور معذوری کی تیسری بڑی وجہ ٹریفک حادثات ہوں گے۔ دنیا بھر میں ہرسال 1.3ملین لوگ ان ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ 50ملین لوگ زخمی یا معذور ہوجاتے ہیں۔ابھی بھی دنیابھر میں اموات اور معذوری کی 10ویں بڑی وجہ ٹریفک حادثات ہی ہیں۔ ہمیں اس چیز کا احساس کرنا چاہیے کہ دنیا بھر میںہونے والے 90فیصد ٹریفک حادثات کم آمدنی یا درمیانی آمدنی والے ممالک بشمول پاکستان میں وقوع پذیرہوتے ہیں جہاں پر پوری دنیا میں پائی جانے والی گاڑیوں کی تعداد آدھی بھی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن