کراچی(آئی اےن پی) رواں ہفتے مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی، ماہانہ بارہ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کے لئے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں آٹھ فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ چار اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں گذشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں چار اعشاریہ آٹھ چار فیصد اضافہ، جبکہ گذشتہ ہفتے کی نسبت اعشاریہ ایک نو فیصد کمی ہوئی، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں ہفتے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی ترپن اشیا میں سے گیارہ کی قیمتوں میں اضافہ، انیس میں کمی اورتیئس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتے سب سے زیادہ سات روپے اضافہ پیاز کی قیمت میں ہوا، اس کے علاوہ ٹماٹر، لہسن، دال مسور اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم انڈے، چینی، سرخ مرچ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی
Apr 08, 2013