سرگودھا (نامہ نگار) حلقہ پی پی 33 سے امیدوار خواجہ سرا نینا لعل سے امیدواروں نے ووٹ دینے کیلئے مختلف قسم کی فرمائشیں کرنا شروع کر دی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ڈانس کرکے دکھاﺅ تو کوئی گانا سننے کی فرمائش کرتا ہے۔ نینا لعل کی انتخابی مہم خواجہ سراﺅں نے دھوم دھام سے شروع کر رکھی ہے اور شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا اپنی ساتھی امیدوار کیلئے ووٹ بھی مانگ رہے ہیں۔ نینا لعل کا کہنا ہے کہ ہم جیت گئے تو جھوٹے وعدے نہیں کرینگے۔
فرمائشیں