ڈی سی او ننکانہ کا گرلز سکول سٹھیالی کلاں کی اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کا حکم

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)ڈی سی او ننکانہ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 25 سٹھیالی کلاں کی اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دےدیا جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد بھٹی، تحصیلدار رفیق گل اور گرداور ملک محمد جمیل نے موقع پر پہنچ کر سکول کی اراضی پر کی گئی تعمیرات مسمار کر دیں اور اراضی کا قبضہ سکول انتظامیہ کے سپرد کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سکول کی ایک ایکڑ اراضی پر گاﺅں کے بااثر افراد نے قبضہ کرکے حویلیاں بنا رکھی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن