لاہور (نامہ نگاران) شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور مضافاتی علاقوں میں ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موٹر سائیکلوں سے محروم، مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے گولی مار کر ایک شہری کو زخمی کر دیا۔ کنگن پور میں بڑھی ہوتی وارداتوں کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک کر دیا۔ شےخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شےخوپورہ اور اس کے نواحی علاقوں مےں ڈکےتی چوری کی وارداتےں ہوئےں۔ لاہور روڈ منڈےالی سٹاپ کے قرےب 3ڈاکوﺅں نے رانا توقےر علی کو لوٹ لےا گاﺅں واگرے کے قرےب دو ڈاکوﺅں نے سسرال جانے والے محمد حسےن سے لاکھوں کی ملکی اور غےر ملکی کرنسی لوٹ لی۔ جاوےد نگر مےں چار ڈاکوﺅں نے محبوب عالم سے پچاس ہزار روپے تےن موبائل اورطلائی انگوٹھی لوٹ لی۔ اسٹےڈےم پارک کے قرےب محمد اشرف کی موٹر سائےکل چوری ہو گئی۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق موضع قادی ونڈ کے نزدیک ناکہ زن ڈاکوﺅں نے کار سوار غلام حسین کو لوٹنے کی کو شش کی اور اس کے مزاحمت کرنے پر اسے اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ڈاکوﺅں نے رحمت علی سے چار لاکھ روپے اور موبائل فون وغیرہ چھین لئے۔ پتوکی کے نواح سے ڈاکوﺅں نے امتیاز سے نقدی طلائی زیورات وغیرہ لوٹ لئے۔ بازید پور پل کے نزدیک ڈاکوﺅں نے رکشہ کی سواریوں کو لوٹ لیا۔پھول نگر سے نامہ نگار کے مطابق محلہ میانکے موڑ دس ڈاکو اقبال ڈوگر کے شادی والے گھر میں داخل ہو گئے۔ لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز اور جہیز کا سامان چھین کرفرار ہو گئے۔ مزاحمت پر خواتین اور مہمانوں پر تشدد کیا۔ کنگن پور سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں شام کوٹ کہنہ و دیگر دیہات میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھی ہوئی وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ شام کوٹ کہنہ کے مکینوں نے ساڑھے تین گھنٹے کنگن پور الہ آباد روڈ بلاک کر دی۔ شام کوٹ کہنہ کے سینکڑوں افراد نے علاقہ بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف مقامی پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور کنگن پور الہ آباد روڈ کنگن پور نہر کوٹ بسم اللہ پل پر ٹائر جلا کر ساڑھے تین گھنٹے روڈ بلاک کر دی۔ شام کوٹ کہنہ کے مکینوں چودھری نثار احمد انجم، چیئرمین مصالحتی کمیٹی، چودھری حبیب اللہ جاوید، سردار عبدالواحد، حاجی محمد لوط، محمد موسیٰ، حفیظ اللہ، خورشید احمد، عبداللہ عبدالرحمن و دیگر سینکڑوں افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ سرشام شام کوٹ کہنہ میں مویشی چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ گزشتہ روز دیہاتیوں نے تین چوروں محمد عاشق عرف ملنگی، مشتاق عرف مشتاقی، ندیم عاشق کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے چوروں کو پکڑنے کے بعد مبینہ طور پر چھوڑ دیا۔ بعدازاں احتجاجی مظاہرین سے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 140 ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے پہنچ کر مذاکرات کئے اور مقامی ایس ایچ او انسپکٹر میاں محمد منیر کو موقع پر بلایا اور انہوں نے یقین دلایا کہ 12 گھنٹوں کے اندر چوروں کو پکڑ کر مسروقہ مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
لاکھوں کے ڈاکے‘ مزاحمت پر فائرنگ‘ ایک شہری زخمی‘ کنگن پور میں وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Apr 08, 2013