مصطفی آباد / للیانی (نامہ نگار) آﺅٹ آف سکولز بچوں کے سکولوں میں داخلے کے حوالے سے شعور کی بیداری کے لئے آج ایک تعلیمی واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تعلیمی واک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے شروع ہو کر مصطفی آباد اڈا اور واپس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پر اختتام پذیر ہو گی۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مصطفی آباد محمد مشتاق بھٹی کریں گے جس میں مقامی سکولوں کے اساتذہ سمیت طلبہ اور آﺅٹ آف سکولز بچے شرکت کریں گے۔ واک کا مقصد والدین میں اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروانے کا شعور پیدا کرنا ہے۔
مصطفی آباد: سکولوں میں داخلے کے حوالے سے شعور کی بیداری کیلئے تعلیمی واک
Apr 08, 2013