مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عبدالسمیع کی اہلیہ انتقال کر گئیں

مرید کے (نامہ نگار) مسلم لیگ ن مرید کے کے سابق جنرل سیکرٹری میاں عبدالسمیع کی اہلیہ کا انتقال سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک، رسم قل آج صبح 6بجے ہو گی۔ تفصیل کے مطابق میاں عبدالسمیع کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ میں سابق ایم این اے مولانا افضال حسین سابق ارکان اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ اعجاز احمد چٹھہ سابق ارکان پنجاب اسمبلی بشیر گجر، مشتاق گجر سمیت دیگر لوگ شریک ہوئے۔ ان کی رسم قل آج صبح بعد از نماز فجر 6بجے مسجد صدیقیہ ریلوے اسٹیشن میں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن