جھگڑا نے جے یو آئی (ف) کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹ پارٹی قیادت کو دیدی

Apr 08, 2013

پشاور (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پارٹی قیادت کو دیدی ۔ رواں ہفتے دونوں جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور اعلان کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بے روزگاری، بھوک و افلاس، مہنگائی ڈرون حملے اور لا قانونیت کے تحفے دئیے ہیں عوام اے این پی اور پیپلز پارٹی سے شدید مایوس ہوچکی ہے اقبال ظفر جھگڑا، لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اور این اے ون کے امیدوار حاجی افضل پنیالہ، پی کے تھری یوتھ ونگ کے صدر سردار خان مومند، یوتھ ونگ سٹی صدر زوہیب خواص نے زریاب کالونی میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اقبال ظفر جھگڑا اور حاجی افضل پنیالہ نے کہا آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا۔ مسلم لیگ ن ہی کو ملک موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اب کی بار کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں