لبنان کے سابق وزیرسیاحت کو وزیراعظم منتخب کرلیا گیا

بیروت (اے پی پی) لبنان کے سابق وزیرسیاحت تمیم سلام کو وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔ 128 رکنی لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمیم سلام نے 124 ووٹ حاصل کئے۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تمیم سلام نے لبنانی صدر سلیمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم تمیم سلام نے کہاکہ ان کی اولین ترجیح ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہوگا۔واضح رہے کہ لبنان کے پہلے وزیراعظم نجف فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن