پاکستان مخالف قوتیں نواز شریف کا راستہ روکنا چاہتی ہیں: جاوید لطیف

Apr 08, 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکز ی رہنماءسابق ایم این اے میاںجاوید لطیف نے کہا ہے کہ عالمی فورسز اور پاکستان مخالف قوتیں نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر عوام نے اس انتخابات میں فیصلہ کرنا ہے۔ وہ پرویز مشرف کے پولنگ ایجنٹ کو ووٹ دیں گے یا پاکستان کی سلامتی، عوام کی خوشحالی اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والوں کو ووٹ دیں گے۔ عوام کا صحیح فیصلہ ہی پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی رابطہ مہم کے سلسلہ میں روشن پورہ،ملیاں کلاں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں