چارلسٹن(اے پی پی) سرینا ولیمز اور جلینا جانکووچ نے فیملی سرکل کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی، سرینا ولیمز کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-2 رہا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کی جلینا جانکووچ نے سوئٹزر لینڈ کی سٹیفنی ووجلے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 ، 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔اینجلیق کربر اور ایناستاسیا پلیوچینکووا نے مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ میکسیکو میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے روس کی ماریہ کریلینکو کو 6-4 ، 2-6 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ایناستاسیا پلیوچینکووا نے رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔