انسانیت کا درد رکھنے والے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: بدر الزماں ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنماءچوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ انسانیت کا پیار اور درد رکھنے والے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ اگر کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور رشوت لینے والے منتخب کیے گئے تو پاکستانی تباہی کے دہانے پر جا پہنچے گا۔ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے اپنے دور میں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیا تھا موجودہ حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ غلام مصطفی کھر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کریں۔ پاکستان کی سیاست میں کھر خاندان کا نام ان کے مخالفین بھی عزت و احترام سے لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام مصطفی کھر کے بھائی ملک عربی کھر کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے محفل ذکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...