گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حلقہ این اے 98 سے امیدوار قومی اسمبلی اورامیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہبلال قدرت بٹ نے کہاہے کہ انتخابی مہم کے دوران مجھ پر قاتلانہ حملہ مخالفےن کی واضح شکست کاا علان ہے۔حلقہ کے مرد و خواتےن اور نوجوان11 مئی کے دن ترازو پر مہر لگا کر بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر نے والوں کو سر پرستوں سمےت نشا نے عبرت بنا دےں۔ ہم اقتدار میں آکر انشاءاللہ این اے 98 سے تھانہ کلچر کی سےاست کرنے والے سےاسی ےتےموں کو کارندوں سمےت نکال باہر پھینکیں گے۔منشور و ہ نہیں جو پارٹیاں چھاپ چھاپ کر تقسیم کر رہی ہیں بلکہ ان کا منشور وہ ہے جس پر انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عمل کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، اے این پی اور ق لیگ کا منشور دہشتگردی ، مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور امریکی غلامی ہے جبکہ جماعت اسلامی کا منشور عوام کی خدمت اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرعیادت کے لیے آنے والے مختلف برادرےوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور حلقہ کی موثر شخصیات سے گفتگو کر تے ہوہے کےا ۔ بلال قدرت بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے۔
حلقہ سے تھانہ کلچر کی سیاست ختم کر دونگا: بلال قدرت جماعت اسلامی کا منشور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے: عیادت کیلئے آنے والوں سے گفتگو
Apr 08, 2013