لاہور( این این آئی) اداکارہ زارا اکبر نے فیصل آباد میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”میٹر تیرا دل میرا“ میں شاندار پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔ منزا تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے میں زارا کبر نے خصوصی آئٹم پر پرفارم کیا جس پر ہال میں موجود شائقین نے انہیں بھرپور داد دی۔