لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی ممتاز رہنماءصائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کی نیک نامی میں ان کی نیک نیتی کا ہاتھ ہے۔وہ انتہائی دلچسپی اورخلوص کے ساتھ ہرکام شروع کرتے ہیں اورپھر کام کی رفتار اوراس کے معیار پرکمپرومائز نہیں کرتے ۔ پنجاب کی نگران کابینہ کا شہبازشریف دورکے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنے پراتفاق اوراعلان ان کی شفافیت پر بھرپور اعتماد کا آئینہ دار ہے۔ شہبازشریف دور کا ایک ایک تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبہ جہاںشفاف ہے وہاں معاشرے کے مختلف طبقات کیلئے ان کی دوررس اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ہرنیا حکمران عمومی طور پر اپنے پیشرو کے منصوبوں کو روک دیتا ہے مگر عبوری وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے شہبازشریف دورکاایک بھی منصوبہ بند نہیں کیا۔ والٹن کینٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ ایوان صدر کے آشیرباد سے قومی قیادت پرکیچڑ اچھالنا شرمناک اورقابل مذمت ہے۔