لاہور (خبر نگار) مسلم لےگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردےاسمےن رانا نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن نے اپنے ہر دور مےں خواتےن کے مسائل حل کرنے کے ٹھوس اقدامات کئے ہےں۔ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے 65ءبرسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی خواتین کو وہ حقوق دیئے جن کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ خواتین کو اپنے پیروں میں کھڑا کرنے کے لیے پنجاب بنک کے ذریعے 2 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا تھا۔ آئندہ برسراقتدار آکر اس فنڈ کو دوگنا کر دےا جائے گا۔ اسی طرح خود روزگار سکیم اور چھوٹے کاروبار کے دوسرے منصوبوں میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ حصہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن نے خواتین کے مسائل حل کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے:زمرد یاسمین
Apr 08, 2013