لاہور (آئی این پی) اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے پاکستانی فلم انڈسٹری کی خامیاں دور کرنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں‘ اگر ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بحال کرنا ہے تو سب کو ایک ہونا پڑے گا۔ اپنے انٹرویو کے دوران عمائمہ ملک نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں آج بھی شوبز کے اندر بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ اسے دوبارہ سہارا نہ دیا جا سکے۔