لاہور (پ ر) شریف ا کیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد اور ایگزیکٹو باڈی کی جانب سے منفرد اسلوب کی شاعرہ ایم زیڈ کنول کو اردو ادب کا گوہر انمول کا خطاب و ایوارڈ جبکہ مقصود احمد چغتائی کو ان کے سفر ناموں کی اعلیٰ خدمات پر عالمی ادبی سیاح کا خطاب اور ایوارڈ دیا گیا۔ ممتاز دانشور اعتبار ساجد، عبدالقادر شاہین، میاں حبیب اللہ، معروف شاعرہ رابعہ رحمٰن، ولایت فاروقی، سلیم کاوش، بیگم وسیم راشد، اسلم چشتی (بھارت)، نگہت خان (لندن)، روحی بانو (فرانس) طارق حلیم، ظہیر احمد، عزیز شیخ، غزالہ عالم، شاہین بھٹی، طارق شریف، امانت علی (ڈنمارک) اور دیگر ادیبوں اور شاعروں کو بھی ایوارڈز اور خطابات سے نوازا گیا۔
مقصود احمد چغتائی کیلئے عالمی ادبی سیاح کا خطاب
Apr 08, 2013