لاہور (پ ر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے کہا جنرل ہسپتال میں مریضوں کے حقوق وتحفظ کو سب پر فوقیت دی جائے گی اور دیکھ بھال کو مزید بہتر بنانے کے لئے ڈسپلن اور نظم و نسق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ایل جی ایچ کو صحیح معنوں میں مریض دوست بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہسپتال کو مختلف زونوں میں تقسیم کرکے انتظامی ڈاکٹروں کو مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے، سٹاف کی حاضری اور صفائی کی ذمہ داریاں سونپ کر ادارے میں مینجمنٹ کا سمارٹ متعارف کروا دیا گیاہے۔ پرنسپل نے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس ایل جی ایچ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ملازم اگلی شفٹ کو چارج دیئے بغیر نہ جا سکے۔ انڈنٹ بک پر ہیڈ نرس کے دستخط لازمی قرار دے دیئے گئے اس کے بغیر سٹور سے کوئی اشیا جاری نہیں ہو گی جب کہ ہیڈ نرس کو ادویات ودیگر سٹاک، مریضوں کے چارٹ اپ ڈیٹ رکھنے اور وارڈ کی مینجمنٹ کی مکمل ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
جنرل ہسپتال میں سٹاف کی حاضری اور صفائی کےلئے سمارٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا
Apr 08, 2013