لاہور(آئی این پی) جے یو آئی (س) کے امیر اور متحدہ دینی محاذ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ساری بربادی کی بنیاد بیرونی مغربی طاقتوں کا پاکستان میں عمل دخل اور غیروں کی پالیسیاں اپنانے والے حکمران ہیں اور اس سے نجات کا راستہ یہی ہے کہ آنے والے انتخابات ملک کی آزادی کے ایک ہی نعرہ پر ہوں اور ایک ریفرنڈم کے طور پر اسے امریکہ مخالف الیکشن قرار دیا جائے۔ مولانا سمیع الحق یہاں جہانگیرہ ضلع نوشہرہ کی مدینہ مسجد میں منعقد ہونے والی قرآن اور امن عالم کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ہزاروں علماءطلباءاور مسلمانوں نے شرکت کی جس سے ممتاز اور نامور علما نے خطاب کیا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کیلئے آئین کے دفعات 62 اور 63 پر سختی سے عملدرآمد کرانا ضروری ہے جبکہ سیکولر اور لبرل طاقتیں نمازوں کی تعداد اور رکعات پوچھنے پر سیخ پا ہو رہی ہے ادھر کچھ لوگوں کو نظریہ پاکستان کا لفظ بھی چبھتا ہے جبکہ نظریہ پاکستان لاالہ الا اللہ ہی پاکستان کی اساس ہے کچھ لوگوں کو یہ گوارہ نہیں تو انہیں کسی غیر اسلامی ریاست میں جانا چاہئے۔
سمیع الحق
اگلے انتخابات اینٹی امریکہ طاقتوں کا ریفرنڈم ہونا چاہئے: سمیع الحق
Apr 08, 2013