کارکردگی کی بنا پر پیپلز پارٹی کو تاریخی کامیابی حاصل ہوگی:تنویر اشرف کائرہ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہاہے کہ جیسے گرگٹ اپنے رنگ بدلتا ہے ویسے ن لیگی قیادت وقت کے ساتھ ساتھ اپنے موقف بدلتی ہے ، اب ایک اور نیا موقف سامنے آیا ہے کہ شجاعت اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں تو انہیں ویلکم کریں گے۔ انہوں نے کہا عام انتخابات میں عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرائیں گے۔ پنجاب کے باشعور عوام ن لیگی قیادت کی اصلیت جان چکے ہیں۔ پنجاب میں بھی بہت جلد عوامی راج قائم ہونے والا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن