مقبوضہ کشمیر : بھارتی مظالم کیخلاف مکمل ہڑتال‘ فوج کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

سرینگر (کے پی آئی) حریت پسند تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس مشاورت کی کال پر بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر بھر میں ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ۔جبکہ بارہمولہ میں مشتعل نوجوانوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ فوج کی جانب سے پھینکی گئی ربڑ کی گولی لگنے سے ایک نوجوان کی دائیں آنکھ متاثر ہو گئی ۔ سرینگر شہر اور وادی کے دیگر علاقوں میں ہڑتال کے باعث تمام کاروباری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر شہر خاص کے حساس علاقوں میں پولیس اور فورسز کو تعینات کر دیا گیا تھا تاہم کسی بھی علاقہ سے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ادھر پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران دکانیں ، تجارتی مراکز ، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور سکول و کالج بند رہے۔ اس دوران شوپیان میں گاگرن کے مقام پر نوجوانوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر پتھراﺅ کیا۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...