لاہور(خصوصی نامہ نگار)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام 21 اپریل کو لاہور میں منعقد کئے جانے والے ”نفاذ اسلام یوتھ ورکرز کنونشن“ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس مرکز اہلحدیث میں حافظ ذاکر الرحمن صدیقی مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوتھ کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نفاذ اسلام سے وابستہ ہے، پاکستان چونکہ اسلامی ملک ہے لہٰذا اس کا نظام اسلامی تعلیمات کے تحت چلایا جائے۔
”نفاذ اسلام یوتھ ورکرز کنونشن“ کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس
Apr 08, 2013