سرینگر (آن لائن) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پولیس ایک ولندیزی شہری سے ایک برطانوی خاتون کی ہلاکت کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ان برطانوی خاتون کو سرینگر میں ایک کشتی میں بنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان خاتون کو شاید جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کیا گیا مگر اس بارے میں ابھی تک کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی ہے۔