تحریک آزادی پوری کشمیری قیادت کا ون پوائنٹ ایجنڈاہے: وزیراعظم عبدالمجید

میر پور (آن لائن) آزادکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ پہلی بار تحریک آزادی کشمیرکے بیس کیمپ میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ ملاہے ۔ ہم نے مسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے کے لئے سیاسی اور حریت رہنماﺅں کے ہمراہ پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ میاں نواز شریف اور عمران خان اور پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے بھی مسئلہ کشمیر کے لئے ملاقاتیں کریں گے ۔کشمیر ایشو پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے کشمیری راہنماﺅں، سیاسی قیادت اور دانشوروں کے ہمراہ میڈل ایسٹ اور یورپی یونین کا دورہ کریں گے ۔تحریک آزادی کشمیر پوری کشمیری قیادت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ سیزفائر لائن کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کو آر پار جانے کی اجازت پرمنٹ کے بغیرہونی چاہیے۔

وزیر اعظم عبدالمجید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...