پیپلزپارٹی نے مجھے چھوڑا، میں نے نہیں، جلد دوبارہ عوام میں آﺅنگا: جمشید دستی

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے جمشید دستی نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس پیش ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد عوام میں دوبارہ آ رہا ہوں پیپلز پارٹی نے مجھے چھوڑا میںنے نہیں۔ میں نے جعلی ڈگری استعمال نہیں کی میراکیس مضبوط ہے اس لئے مجھے یقین ہے عدالت عالیہ میرے خلاف سزا کو کالعدم کر دے گی۔ جمشید دستی کو ریٹرننگ آفیسر کے حکم پر پولیس کی بھاری نفری نے سینٹرل جیل ملتان سے مظفرگڑھ پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع کچہری میں عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔
جمشید دستی

ای پیپر دی نیشن