خضدار: 40 روز سے بجلی بند، پانی بھی ناپید، شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی

Apr 08, 2013

خضدار(ثناءنیوز) 40 روز سے بجلی بند ، پانی ناپید ،خضدار کے شہریوں کی بڑی تعداد دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے لگے، بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا۔خضدار کے عوام نے اپنی حالت زار، پانی کی قلت اور فصلات کے خشک ہونے کی منظر کو عکس بندی کیلئے ملکی میڈیا اور مبصرین کو خضدار آنے کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع خضدار کو کیسکو کی جانب سے گزشتہ چالیس روز سے بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے زمینداروں کے کروڑوں روپے کی فصلات ختم تو ہو ہی گئے تاہم اب پورے علاقے سے پانی کا ایک قطرہ تک بھی ختم ہوگیا ہے، پورا ضلع خضدار یعنی زہری سے لیکر وڈھ اور خضدار سے لیکر نال تک لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اوتھل، حب، کراچی یا اندرونی سندھ کے علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کر دی۔
نقل مکانی

مزیدخبریں