عوام سیاسی فرعونوں سے نجات کیلئے پرچی کو برچھی بنائیں: فضل کریم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ عوام سیاسی فرعونوں سے نجات کے لیے پرچی کو برچھی بنائیں، ظلم اور جرم ختم کئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، کاغذات نامزدگی کی بے رحمانہ جانچ پڑتال زحمت نہیں رحمت ہے، الیکشن کمیشن چھوٹی مچھلیوں نہیں مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے، 11مئی کے انتخابات میں نئی قیادت سامنے آئے گی۔ 11مئی کو احتساب بذریعہ انتخاب کی مثال قائم ہو گی۔ صادق اور امین کی اصطلاح کا مذاق نہ اڑایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے گوجرانوالہ ڈویژن کے انتخابی امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والے امیدواروں میں رانا محمد عرفان، الحاج سرفراز تارڑ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، حافظ محمد رضا، ڈاکٹر محمد عمران اور دیگر شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...