کراچی میٹرک بورڈ کے تحت دوسو تئیس امتحانی مراکزقائم ہیں جن میں سےپچاس کو انتہائی حساس قراردیاگیا۔بورڈ حکام کے مطابق لڑکیوں کے لیےایک سوچھ جبکہ لڑکوں کیلئے ایک سوسترہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں تین لاکھ سترہ ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں ۔ نویں جماعت سائنس کے پرچوں میں ایک لاکھ پینتیس ہزار ، دسویں جماعت سائنس گروپ میں ایک لاکھ تیس ہزار اور میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات میں باون ہزار طلبہ و طالبات شریک ہیں۔۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے تمام امتحانی مراکز پر فول پروف سیکیورٹی کے لئے تمام ڈی آئی جیز، کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو احکامات جاری کردیئے ۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔