ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری گیراج میں کھڑی گاڑی کے سی این جی سیلنڈر پھٹنے سے لگی جس نےپوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورآگ پرقابو پالیا جبکہ فیکٹری میں پھنسے تین مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔آتشزدگی سےفیکٹری میں موجود ہزاروں روپے کا سامان جل گیاجبکہ آگ نےقریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچایا۔