امریکی باکس آفس پران دنوں خوف اور دہشت کا راج ہے، ایول ڈیڈ انیس سو اکیاسی کی دھوم مچادینے والی فلم دی ایول ڈیڈ کا ری میک ہے۔ دہشت ناک مناظر سے بھرپور یہ فلم دیکھتے ہوئے سنیما میں کئی لوگ بے ہوش ہوتے ہوتے بچ گئے۔ فلم ساز کا دعویٰ ہے کہ ایول ڈیڈ سیریزکی گزشتہ تین فلموں سے زیادہ خوفناک ہے۔ ادھراینی میٹڈ فلم ”دا کروڈز“ دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر رہی۔ ایکشن فلم ”جی آئی جو ریٹیلی ایشن“ بھی اتنے ہی بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے. جبکہ تھری ڈی جراسک پارک ایک کروڑ اسی لاکھ آمدنی کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
رونگٹے کھڑے کردینے والی ہارر فلم ایول ڈیڈ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمالیے۔
Apr 08, 2013 | 10:57