لاہورہائیکورٹ کےجسٹس ناصرسعید شیخ کی سربراہی میں دورکنی الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت کی۔ تو حلقہ این اے ایک سو تین سے اظہر علی، پی پی دو سوچوبیس سےصفدراقبال اور وحید اصغر، پی پی ایک سو سات سےنصراللہ خان، پی پی اکانوے سےمہر ایوب کمبوہ نے ریٹرننگ آفسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف لاہورہائیکورٹ کے الیکشن ٹروبیونل کے روبرو اپیلیں دائر کیں۔ جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ ریٹرننگ افسران نے ریکارڈ کو دیکھےبغیران کےکاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے ان امیدواروں کا ریکارڈ نو اپریل کو طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پانج صوبائی اور ایک قومی اسمبلی حلقہ سے چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلیں.
Apr 08, 2013 | 14:21