مذہبی جماعتوں نےمتحدہ مجلس عمل کوپنجاب کی حدتک ازسرنوفعال کرنے لیےسرجوڑلیے ہیں۔

Apr 08, 2013 | 18:13

خصوصی رپورٹر

ایم ایم اے میںشامل اہم جماعت کےمرکزی رہنما کے مطابق پنجاب میں متحدہ مجلس عمل کوازسرنوفعال کرنےکافیصلہ سیاسی جماعتوں سےانتخابی اتحادنہ ہونےاورمذہبی جماعتوں کےووٹ کوتقسیم ہونے سےروکنےکےلیےکیاگیاہے۔ ذرائع کاکہناہےکہ پنجاب میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت نےچونکہ مذہبی جماعتوں کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےوعدوں کے باوجودپاسداری نہیں کی۔اس لیے اب ناگزیرہےکہ مذہبی جماعتیں ایم ایم اےکےپلیٹ فارم سےانتخابی معرکے میں اترکرکامیابی حاصل کریں۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کےلیےمذہبی جماعتوں کااجلاس طلب کرنے پر اتفاق کرلیاگیاہےتاہم ابھی تک جگہ کاتعین نہیں ہو سکا کہ کون سی مذہبی جماعت میزبانی کرےگی۔

مزیدخبریں