سابق برطانوی وزیراعظم اور آئرن لیڈی مارگریٹ تھیچر ستاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

مارگریٹ تھیچر انیس سو پچیس کو لنکا شائر میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی اور انیس سو چوون میں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہوئیں،مارگریٹ تھیچر انیس سو انسٹھ میں قدامت پسند پارٹی کے ٹکٹ پر دارالعلوام کی رکن منتخب ہوئیں۔ وہ ڈپٹی وزیر مملکت برائے تعلیم و سائنس اور قدامت پسند پارٹی کی کیبنٹ ممبر بھی رہیں۔ انہوں نے انیس سو اناسی میں بطور وزیراعظم اپنے عہدے کا چارج سنبھالا اور انیس سو نوے تک مسلسل برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔ مارگریٹ تھیچرکے دور میں ہی ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنے کا معاہدہ ہوا، جبکہ سوویت قیادت کے خلاف تقریر کرنے پر انہیں آئرن لیڈی کا خطاب بھی دیا گیا۔ مارگریٹ تھیچر بیسیویں صدی میں برطانیہ کی سب سےزیادہ عرصے تک وزیراعظم رہنے والی واحد رہنما تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...