وزارت داخلہ کےمطابق سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، یہ اقدام عدالت عظمی کےاس حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں سابق صدر کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ایف آئی اے امیگریشن کو بھی واضح احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں،سابق صدر کے خلاف نہ صرف سپریم کورٹ میں غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستیں زیر سماعت ہیں بلکہ وہ دیگر مقدمات میں بھی عبوری ضمانت پرہیں۔