لاہور (نامہ نگار) شالیمار کے علاقہ میں نوجوان نے اہل خانہ سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کی کوشش میں سڑک پر کھڑے ہوکر خود پر پٹرول چھڑک لیا تاہم آگ لگانے سے قبل محلے داروں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ شالیمار کے علاقہ بھوگیوال کے عدنان حنیف نے جائیداد کے تنازع پر گھروالوں کیساتھ جھگڑے کے بعد خودسوزی کی کوشش کی جس پر پولیس نے عدنان کو اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے۔